ApnaMunshi
اردو
مفت شروع کریںشروع کریں

منشی ایپ انسٹال کریں

ایک منٹ۔ ہوم اسکرین سے عام ایپ کی طرح کھلتی ہے، کاؤنٹر پر انٹرنیٹ کے بغیر چلتی ہے، اور پلے اسٹور اکاؤنٹ نہیں چاہیے۔

اوپر بٹن نہیں؟ ایپ شاید پہلے سے انسٹال ہے: ہوم اسکرین سے منشی کھولیں۔ یا نیچے اپنے ڈیوائس کے قدم دیکھیں۔

آپ کے ڈیوائس کے قدم

کروم سے انسٹال کریں:

  1. کروم میں apnamunshi.com/app کھولیں۔
  2. اوپر ہرا "منشی ایپ انسٹال کریں" بٹن دبائیں، پھر "انسٹال"۔
  3. بٹن نہیں؟ اوپر دائیں مینو (⋮) دبائیں اور "Install app" یا "Add to Home screen" چنیں۔
  4. منشی کو ہوم اسکرین کے آئیکن سے کھولیں، Chrome سے نہیں۔

انسٹال کے بعد: یہاں سے شروع کریں

  1. 1

    اپنا اکاؤنٹ بنائیں

    آپ کا موبائل نمبر اور پن۔ پہلے سے ہے؟ سائن ان کریں۔

    Mobile number se shuru kareinلاگ ان

  2. 2

    اپنی پہلی چیز ڈالیں

    نام، بیچنے کی قیمت، خرید کی قیمت اور کتنی ہیں۔

    سبق 5 →
  3. 3

    Pehla bill banayein

    چیزوں پر ٹیپ، ادائیگی، رسید پرنٹ۔

    سبق 17 →
  4. 4

    سیٹنگز، اسٹاک اور دن بند کرنا

    رسید کا نام، پرنٹر، ڈیلر سے اسٹاک، اور رات کو گلہ۔

    سبق 9 → · سبق 8 → · سبق 25 →

منشی سیکھیں: 25 چھوٹے سبق

ہر سبق میں لکھے قدم اور اردو میں چھوٹی ویڈیو ہے۔ پڑھیں، دیکھیں یا دونوں، اور ساتھ ساتھ اپنے فون پر کریں۔

شروع کرنا

سائن ان کریں اور راستہ سمجھیں۔

1 منشی میں خوش آمدید 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. منشی آپ کی دکان کا حساب رکھتا ہے: بل، اسٹاک، ادھار، خرچہ اور منافع۔
  2. فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر تینوں پر چلتا ہے، ہر جگہ ایک ہی حساب۔
  3. ہوم پر بڑے بٹن ہیں: بکری سے بل، چیزیں سے مال، ادھار سے کس نے کتنا دینا ہے، خرچہ اور منافع۔
2 لاگ ان کیسے کریں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. منشی ایپ کھولیں (یا کروم میں apnamunshi.com) اور "سائن ان" دبائیں۔
  2. اپنا موبائل نمبر لکھیں، جیسے 0300 1234567، اور 4 سے 6 ہندسوں کا پن۔ "سائن ان" دبائیں۔
  3. پن بھول گئے؟ "Forgot PIN?" دبائیں: موبائل یا ای میل پر کوڈ آئے گا، پھر نیا پن بنائیں۔
  4. ہر کیشیئر کا اپنا موبائل اور پن: مزید ← یوزرز۔
3 ہوم اسکرین کو سمجھیں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. اوپر: آج کی بکری، بلوں کی تعداد، اور "سنیں" سے اعداد سنیں۔
  2. آج کا منافع: بکری منفی مال کی قیمت منفی خرچہ۔ کیش ان ہینڈ: گلے میں کتنا ہونا چاہیے۔
  3. نیچے والی پٹی ہر اسکرین پر ہے: ہوم، بکری، ادھار، منافع، مزید۔ باقی سب مزید میں۔
  4. آسان میں روز کے کام کے بڑے بٹن؛ پورا میں ساری رپورٹس۔ حساب دونوں میں ایک ہی۔
4 پی او ایس اسکرین اور اس کے بٹن 4 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. بکری سے بل کی اسکرین کھلتی ہے۔ ہرا نشان: انٹرنیٹ چل رہا ہے؛ انٹرنیٹ کے بغیر بھی بل محفوظ ہوتے ہیں اور بعد میں چلے جاتے ہیں۔
  2. اوپر: نام سے چیز ڈھونڈیں، کیمرے کے لیے بارکوڈ بٹن، اور ادھار بل کے لیے گاہک۔
  3. ہر ڈبے پر چیز کا نام، قیمت اور کتنی بچی۔ "صرف رقم" سے صرف رقم کا بل۔
  4. نیچے: بعد میں (بل روک لیں)، رعایت، اور ادائیگی۔

اپنی دکان تیار کریں

آپ کی چیزیں، قیمتیں، اسٹاک اور رسید: شروع میں ایک دفعہ۔

5 اپنا پہلا سامان شامل کریں 4 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. ہوم ← چیزیں ← "+ نئی چیز"۔
  2. چیز کا نام ویسے لکھیں جیسے دکان میں بولتے ہیں، اردو یا انگریزی میں، جیسے "پیپسی 500ml"۔
  3. بیچنے کی قیمت: گاہک کتنے دے گا۔ خرید کی قیمت: آپ نے کتنے میں لی (صرف آپ دیکھتے ہیں؛ منافع اسی سے نکلتا ہے)۔
  4. ابھی کتنی ہیں؟ یہی اسٹاک ہے۔ "محفوظ کریں" دبائیں۔ چیز اب بکری کی اسکرین پر ہے۔
  5. بعد میں بدلنا ہو: چیزیں ← چیز پر ٹیپ ← بدلیں ← محفوظ۔
6 سامان کی قسمیں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. کیٹیگری چیزوں کے گروپ ہیں، جیسے ڈرنکس، ڈیری، گروسری، تاکہ بکری کی اسکرین پر جلدی ملیں۔
  2. چیز میں: مزید تفصیل ← کیٹیگری ← چنیں، یا نئی لکھیں۔ محفوظ۔
  3. بکری کی اسکرین پر کیٹیگری دبائیں تو صرف اس کی چیزیں۔
7 بیچنے کی قیمت لگائیں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. چیزیں ← "قیمتیں اور اسٹاک بھریں" سے ساری چیزیں ایک صفحے پر: قیمت، خرید اور اسٹاک۔
  2. قیمتیں لکھیں اور "سب محفوظ کریں" دبائیں۔
  3. ایک چیز: چیزیں میں اس پر ٹیپ، قیمت بدلیں، محفوظ۔
  4. بل پر چیز کے نام پر ٹیپ کریں تو صرف اسی بل کی قیمت بدلیں۔
8 اسٹاک ڈالیں 4 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. اسٹاک بتاتا ہے ہر چیز کتنی بچی اور سارے مال کی قیمت۔
  2. ڈیلر سے نیا مال: "مال آیا" ← ڈیلر، چیزیں، کتنی، قیمت ← محفوظ۔ اسٹاک بڑھ جاتا ہے۔
  3. ہر بل بکنے والی چیزیں اسٹاک سے خود نکال دیتا ہے۔
  4. ٹوٹا یا ایکسپائری والا: "خراب مال"۔ مہینے میں ایک دفعہ گن کر: "اسٹاک گنیں"۔
9 دکان کی سیٹنگز 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. مزید ← سیٹنگز۔
  2. دکان کا نام، فون اور پتہ ہر رسید کے اوپر چھپتا ہے؛ نیچے "شکریہ!" لکھ سکتے ہیں۔
  3. پرنٹر سائز: 58 یا 80 ملی میٹر، کاغذ کے مطابق۔ چاہیں تو بل 1 روپے تک گول کریں۔
  4. بیچنے کے اصول: صفر اسٹاک پر بیچنا، کیشیئر کی رعایت کی حد، بل کتنی دیر تک کینسل ہو، اور کیشیئر کتنا کیش نکال سکتا ہے۔
  5. محفوظ دبائیں۔

Pehla bill banayein

چیزیں چننے سے رسید چھاپنے تک۔

10 پی او ایس اسکرین کھولیں 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. ہوم ← بکری۔ کمپیوٹر پر پورا ڈیش بورڈ کے اوپر POS بٹن۔
  2. دن کے پہلے بل کے ساتھ گلہ خود کھل جاتا ہے۔
11 سامان تلاش کریں 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. "چیز ڈھونڈیں" میں کچھ حرف لکھیں، اردو یا انگریزی۔
  2. یا بارکوڈ بٹن دبائیں اور بارکوڈ کیمرے کے سامنے رکھیں۔ اسکینر گن بھی چلتی ہے۔
  3. یا کیٹیگری دبائیں اور اس کی چیزیں دیکھیں۔
12 بل میں سامان ڈالیں 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. چیز کے ڈبے پر ٹیپ: بل میں آ جاتی ہے۔
  2. دوبارہ ٹیپ سے ایک اور۔ نیچے ٹوٹل ہر چیز کے ساتھ بڑھتا ہے۔
13 تعداد بدلیں 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. بل کی لائن پر + اور − سے تعداد بدلیں۔
  2. یا بل پر چیز کے نام پر ٹیپ کر کے تعداد لکھیں، جیسے 2.5 کلو۔
14 سامان ہٹائیں 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. بل پر چیز کے نام پر ٹیپ، پھر "ہٹائیں"۔ یا − دباتے رہیں جب تک ہٹ جائے۔
15 رعایت دیں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. پورا بل: "رعایت" دبائیں اور روپے یا فیصد لکھیں۔
  2. ایک چیز: بل پر اس کے نام پر ٹیپ اور رعایت لکھیں۔
  3. کیشیئر سیٹنگز کی حد تک دے سکتا ہے؛ زیادہ کے لیے مالک کا پن۔
16 ادائیگی کا طریقہ چنیں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. ادائیگی دبائیں۔ کیش، جاز کیش، ایزی پیسہ، کارڈ یا ادھار چنیں۔
  2. کیش: گاہک نے جتنے دیے لکھیں؛ منشی بقایا دکھاتا ہے۔ پوری رقم دی ہو تو "Exact"۔
  3. ادھار: گاہک چنیں؛ رقم اس کے کھاتے میں چلی جاتی ہے۔
  4. کچھ کیش، کچھ ادھار: پہلے کیش لکھیں، پھر باقی کے لیے ادھار۔
17 پہلی سیل مکمل کریں 8 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. بکری ← چیزوں پر ٹیپ ← ٹوٹل دیکھیں۔
  2. ادائیگی ← کیش ← گاہک کی دی ہوئی رقم لکھیں ← بقایا دیکھیں۔
  3. "رسید پرنٹ کریں" دبائیں (یا رسید واٹس ایپ کریں)۔ بل محفوظ اور اسٹاک کم۔
  4. پہلا بل بن گیا۔ ہوم پر آج کی بکری میں نظر آتا ہے۔
18 رسید پرنٹ کریں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. پیسوں کے بعد: "رسید پرنٹ کریں" پرنٹر پر چھاپتا ہے، یا رسید واٹس ایپ پر بھیجیں۔
  2. بلوٹوتھ پرنٹر: بکری کی اسکرین پر "پرنٹر" دبائیں اور ایک دفعہ جوڑ لیں۔
  3. بعد میں دوبارہ: حالیہ ← بل ← پرنٹ۔

دکان میں ہر روز

بل، اسٹاک، ادھار، واپسی، منافع اور گلہ بند کرنا۔

19 بکری کی تاریخ 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. مزید ← بل میں آج اور پچھلے بل۔ تاریخ بدل کر دوسرے دن۔
  2. رسید کا بل نمبر لکھ کر ڈھونڈیں (آف لائن رسید والا نمبر بھی)۔
  3. بل کھول کر دوبارہ پرنٹ، واٹس ایپ، واپسی یا کینسل۔
20 آج کی بِکری 2 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. ہوم پر آج کے بلوں کا ٹوٹل اور تعداد۔
  2. منافع ← خلاصہ: بکری، منافع، خرچہ، ادھار دیا اور وصول، اور کیش۔ واٹس ایپ پر بھیجیں۔
21 موجودہ اسٹاک دیکھیں 3 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. اسٹاک: چیز ڈھونڈ کر دیکھیں کتنی بچی اور قیمت۔
  2. "ختم ہو رہا ہے" بتاتا ہے کیا منگوانا ہے؛ "صفر سے کم" وہ جو اسٹاک لکھنے سے پہلے بک گئے۔
  3. بکری کی اسکرین پر ہر ڈبے کا چھوٹا نمبر اسٹاک ہے۔
22 کسٹمرز اور ادھار 5 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. ادھار میں "لینا ہے" (گاہکوں سے) اور "دینا ہے" (ڈیلرز کو)۔
  2. گاہک ڈالیں: ادھار ← "+ نیا گاہک" ← نام اور موبائل ← محفوظ۔
  3. جب دیں: گاہک کھولیں ← "رقم ملی" ← رقم ← محفوظ۔ بقایا کم ہو جاتا ہے۔
  4. ایک ٹیپ میں واٹس ایپ یاد دہانی، پورے حساب کے لنک کے ساتھ۔
23 واپسی اور پیسے واپس 4 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. بل ڈھونڈیں (بل، یا رسید نمبر) ← "واپسی"۔
  2. کتنی واپس آئی چنیں۔ ٹوٹا مال: "خراب" پر نشان تاکہ اسٹاک میں واپس نہ جائے۔
  3. پیسے واپس دیں، یا گاہک کے کھاتے میں ڈالیں۔ محفوظ۔
  4. غلط بل: "بل کینسل" سے اسٹاک اور ادھار واپس۔
24 بکری کی رپورٹس سمجھیں 4 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. منافع ← آج، اس ہفتے، اس مہینے یا پچھلا مہینہ چنیں۔
  2. بکری − مال کی قیمت − خرچہ = منافع۔ نقصان سرخ میں۔
  3. "تفصیل" میں ہر حصہ: بکری، واپسی، رعایت، بل راؤنڈنگ اور ہر خرچہ۔
  4. پوری نفع / نقصان رپورٹ چیز اور کیٹیگری کے حساب سے؛ کیش بک گلے کا ہر روپیہ اندر باہر۔
25 دن بند کریں: گلہ 4 minute · ویڈیو · لکھے ہوئے قدم
  1. رات کو: گلہ۔ "کیش ہونا چاہیے" یعنی گلے میں کتنا ہونا چاہیے۔
  2. دن میں نکالے یا ڈالے پیسے: "کیش ان / آؤٹ" وجہ کے ساتھ۔
  3. "کاؤنٹر بند": ہر نوٹ کی گنتی لکھیں۔ منشی جوڑ کر کمی بتاتا ہے۔
  4. بند کریں۔ کل پہلے بل کے ساتھ گلہ پھر کھلے گا۔

یہ صفحہ نئی دکان کو بھیجیں

وہ فون یا کمپیوٹر پر کھولیں، انسٹال دبائیں، اور سبق یہیں ہیں۔

https://apnamunshi.com/install-app

واٹس ایپ پر بھیجیں

مدد چاہیے؟ واٹس ایپ کریں: +92 320 7860440

Munshi app install karein

یوٹیوب پر کھولیں